نئی دہلی ،17؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات انتخابات کے نتائج سے پہلے پاٹیدار تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے ایک بار پھر ای وی ایم ہیک ہونے کا الزام لگایا ہے۔ہاردک نے ٹویٹ کر کہا ہے کہ احمد آباد کی ایک کمپنی کی طرف سے 140سافٹ ویئر انجینئر کے ہاتھوں سے پانچ ہزار ای وی ایم مشین کو سورس کورڈ سے ہیکنگ کرنے کی تیاری ہے۔ہاردک نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے ای وی ایم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میری باتوں پر صرف ہنسی آئے گی لیکن غور کوئی نہیں کرے گا، بھگوان کی طرف سے بنائے گئے ہمارے جسم میں چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے تو انسان کی بنائی ہوئی ای وی ایم مشین میں کیوں چھیڑنا نہیں ہو سکتی۔اے ٹی ایم ہیک ہو سکتے ہیں توای وی ایم کیوں نہیں۔آپ کو بتا دیں کہ کل بھی ہاردک پٹیل نے ای وی ایم میں گڑبڑی کرنے کو لے کر بی جے پی پر سنگین الزام لگائے تھے۔ ہاردک نے ٹویٹ کر دعوی کیا تھا کہ گجرات میں نتائج سے پہلے بی جے پی ای وی ایم میں خرابی کرے گی۔ایسا کرکے ہی وہ جیت سکتی ہے۔اگر ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی تو بی جے پی 82سیٹ پر ہی سمٹ جائے گی۔ کل کے ٹویٹس میں ہاردک پٹیل نے دعوی کیا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی رات کو ای وی ایم میں بڑی خرابی کرنے جا رہی ہے بی جے پی، الیکشن ہار رہی ہیں بی جے پی، ای وی ایم میں گڑبڈی نہیں ہو گی تو 82 سیٹ بی جے پی کو مل رہی ہے۔